یورپ میں گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی 30 فیصد اضافہ

439

برسلز: یورپی ممالک میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپ میں 15 اگست سے قدرتی گیس کی منڈی میں 220.11 یورو میگاواٹ آوور سے خریدی و فروخت کی جانے والی قدرتی گیس کی قیمت منگل سے.6 28فیصد اضافے کے ساتھ 283.20یورو میگاواٹ آوور ہو گئی ہے۔

ہالینڈ میں یورپ کے ورچوئیل قدرتی گیس تجارتی مرکز ٹی ٹی ایف میں نافذ العمل ستمبر ڈیٹڈ گیس کنٹریکٹ قیمت منگل سے پر میگاواٹ آوور 266.75یورو سے خرید و فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ قدرتی گیس کی قیمت میں گذشتہ ہفتے پیر کے دن کا اختتام220.11یورو میگاواٹ آوور پرہوا اور گزشتہ روز کی قیمت 28.6فیصد اضافے کے ساتھ 283.20یورو تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یورپ کے لیے روسی گیس پائپ لائن سے 31اگست تا 2ستمبر تک گیس کی ترسیل بند رہنے کا اعلان قیمتوں میں اس اضافے کا سبب بنا ہے۔ اس کے علاوہ موسم گرما کے شدید گرم ہونے کی وجہ سے دریاوں کے خشک ہونے اور رسد کے مسائل کا سامنا کرنے والے علاقے میں طلب میں مستقل اضافہ بھی قیمتوں کو چڑھا رہا ہے۔