اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی دیکھی، جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔
سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی
جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا
چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے
امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 14, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوامی دبائو کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔