کورونا میں مسلسل کمی،ملک بھر مزید 9 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی

328
کراچی میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس : ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ

  ملک بھر کورونا وائرس سے مزید  9 افراد جاں بحق ہو نے  کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار365 ہوگئی۔  پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 14، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 285، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 961، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 661 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 554 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 19 لاکھ 13 ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 530 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 909 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 718 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 19، سندھ میں 7 ہزار 621، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 838، اسلام آباد میں 953، بلوچستان میں 359، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 742 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔