پائما کا بین الاقوامی تجارتی وصنعتی نمائش کا دورہ

315
پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثاقب نسیم، وائس چیئرمین محمد جنید تیلی،حسین دیوان، محمد مہد،محمد عثمان، ثاقب گڈلک،جاوید خانانی، بہروز کپاڈیا ودیگر کا بین الاقوامی تجارتی و صنعتی نمائش کے دورے کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے مرکزی چیئرمین ثاقب نسیم کی قیادت میں وفد نے کراچی میں بین الاقوامی تجارتی و صنعتی نمائش کا دورہ کیا جس کا اہتمام ای کامرس گیٹ وے پاکستان نے کیا تھا۔وفد میں پائما کے وائس چیئرمین محمد جنید تیلی، سابق مرکزی چیئرمینز خورشید اے شیخ، محمد عثمان، ثاقب گڈلک، سابق زونل چیئرمین خرم بھارارا، سابق زونل وائس چیئرمین سہیل نثار، ممبران منیجنگ کمیٹی وحید عمر، بہروز کپاڈیا اور سیکرٹری جنرل منظور الحسن ہاشمی شامل تھے۔ای کامرس گیٹ وے کے صدر عمیر نظام نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نمائش کا دورہ کرایا۔پائما کے وفد نے دیوان انٹرنیشنل کے اسٹال کا دورہ کیا جہاں چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد حسین دیوان اور نیشنل سیلز منیجر محمد مہاد نے بریفنگ میںبتایا کہ دیوان انٹرنیشنل رہائشی وصنعتی شعبوں کے لیے سولر انرجی پاور سسٹم میں 32 فیصد لاگت کی بچت کے ساتھ خدمات فراہم کرتا ہے۔کمپنی نے نان ڈیسٹرکٹیوکٹنگ (این ڈی سی) ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے جو بہتر پروڈکٹ کے لیے کم مائیکرو کریکس کے خطرے کے ساتھ سیل کی بہتر طاقت حاصل کرتی ہے۔وفد نے جمہوریہ بیلاروس کی کمپنی دی پلانٹ پولیمر نافتان کا بھی دورہ کیا اور ایکریلک فائبر نائٹرون ڈی میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس میں برائٹ ڈائڈ کرمپڈ فائبر، برائٹ جیل ڈائی کرمپڈ فائبر ڈل ان ڈائی کرمپڈ فائبر وغیرہ ہوتا ہے۔