تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، جنید الرحمان

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بزنس کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کار کردگی کو سراہنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس میں کاروبار کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ ز دیے گئے جبکہ معروف بزنس مین جنید الرحمان کو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی پرانڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کونکورو ہیڈینگرات نے ایوارڈ سے نوازا جنید الرحمان بطور مینیجنگ کمیٹی ممبرٹاول مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشن (ٹی ایم اے )،ممبر سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی فار یارن ٹریڈایف پی سی سی آئی ، امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ فار ایکسٹرنل افیئرز اور پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی ایونیو فرائض سر انجام دے رہے ہیںاس موقع پر ایکسپورٹر شیخ امتیاز حسین،امان پیر اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید الرحمان نے کہاکہ کورونا کے دوران صنعتوں کو درپیش چیلنجز کے با وجودپاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی انہوںنے کہاکہ مستقبل میں ٹیکسٹائل انڈسٹری مزید ترقی کرے گی اور ایکسپورٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو خصوصی توجہ اور سہولیات فراہم کرے تا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ ترقی کرے اور اس میں مزید اضافہ ہو چونکہ پاکستانی ایکسپورٹ میں ٹیکسٹائل کی صنعت ایک اہم درجہ رکھتی ہے اور پاکستان ٹیکسٹائل کی صنعت سے ہی سب سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرتا ہے۔