فرعون کے دورِ حکومت میں انسانی تاریخ کی پہلی ہڑتال

486

اکثریت کا یہی ماننا ہوگا کہ ہڑتال کرنے کا رواج صنعتی انقلاب کے بعد شروع ہوا ہوگا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انسانی تاریخ میں ریکارڈ کی جانے والی سب پہلی ہڑتال 14 نومبر 1152 قبل مسیح، مصر میں ہوئی تھی۔ یہ دور فرعون ‘رامسس III’ کا تھا۔

ایک عمومی غلط فہمی ، جسے بڑی حد تک بائبل کی کہانیوں نے تخلیق کیا ہے ، کہ قدیم مصر کی یادگاروں اور نشانیوں کی تصویر کشی  کا زیادہ تر کام غلاموں سے لیا گیا ہے جبکہ دراصل غلام کسی بھی طریقے سے بنیادی افرادی قوت میں آتے ہی نہیں تھے۔ اصل تو کاریگر اور معمار تھے جو باقاعدہ اپنے کام کی تنخواہ لیا کرتے تھے۔ اور آج جو قدیم مصری عمارتیں ہزاروں سال گزرنے کے باوجود کھڑی ہیں یہ انہی کاریگروں کی مرہون منت ہے۔

انہی کاریگروں نے انسانی تاریخ کی پہلی ہڑتال کی۔ نومبر 1152 قبل مسیح میں مقبروں کی تعمیر کا کام جاری تھا جب مزدوروں نے محسوس کیا کہ انہیں طے شدہ اجرت سے کم اجرت دی جارہی ہے تو انہوں نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کا فیصلہ کیا اور اسی بنا پر تعمیرات کچھ عرصے تک معطل رہیں۔