سائنسدانوں کا ایک اور کارنامہ ، انسانی تاثرات کی نقل کرنے والا روبورٹ تیار

465

مشی گن:دنیا میں بہت تیزی سےانسانوں کی جگہ روبورٹ  لے رہے ہیں، ایک تجربہ کی بنیاد پر جہاں روبوٹ عام افراد کی پہنچ سے دور ہے وہیں سائنسدانوں نے ایک ایسا انوکھا روبوٹ تیارکیاہےجو انسانی چہرےکےتاثرات کی نقل کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنس دانوں کا بنیادی مقصد ایموکومصنوعی جنرل انٹیلی جنس کےحصول کےقریب ترین لانا ہے یا دوسرے لفظوں میں اسےسوچنےاورسمجھنے کی صلاحیت رکھنے والی AI ٹیکنالوجی سےلیس کرنا ہے۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایمو نامی روبوٹ کو تیار  کیا، جو متاثر کن ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ افراد کے لیے خوفناک بھی ہو سکتے ہیں، ماہرین نے روبوٹ کی آنکھوں میں 2 کیمرے نصب کیے ہیں،  جن کے ذریعے وہ اپنے سامنے کے چہرے کے تاثرات دیکھتا ہے،اس روبوٹ میں 26 سینسر انسانی تاثرات کو پہچاننے اور چہرے کو سجانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔