کریمیا کے چڑیا گھر میں آتشزدگی سے 200سے زائد جانور زندہ جل کر ہلاک

174
animals were burnt

سمفروپول: کریمیا کے ایک چڑیا گھر میں آتشزدگی سے 200 سے زائد جانور زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ کریمیا کے شہر یووپاتوریا کے ٹراپک پارک چڑیا گھر میں پیش آیا۔ روسی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات تین بجے لگی، جس پر قابو پانے میں چار گھنٹے لگ گئے۔

بدقسمتی سے اس واقعے میں چڑیا گھر میں موجود تمام جانور اور پرندے موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں مگرمچھ، بندر، اژدھے، مکڑیاں، کچھوے، طوطے، اور دیگر جانور شامل ہیں۔

جانوروں کے پنجروں نے اس تیزی سے آگ پکڑی کے فائرفائٹرز کوشش کے باوجود انہیں بچانے میں ناکام رہے۔حکام کے مطابق چڑیا گھر میں آگ ایک ریفریجریٹر میں شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی۔