مشیر سماجی بہبود اور سیکریڑی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری واپس

100

  پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی اور سیکریڑی کے لیے گاڑی خریدنے کی سمری واپس بھجوادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسفزئی اور سیکریڑی کے لیے گاری خریدنے کی سمری تیار کی گئی تھی۔

سمری کے متن کے مطابق مشیر مشال یوسفزئی ایک کروڑ71 لاکھ روپے لاگت کی فارچونر گاڑی خریدی جائے جبکہ  محکمہ کے سیکریٹری کی سرکاری گاڑی کی 7سال کی مدت بھی پوری ہوچکی ہے لہذا سیکریٹری سماجی بہبود کے لیے 73 لاکھ کی سرکاری گاڑی خریدی جائے۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ زکو و سماجی بہبود کی گاڑیاں پرانی ہوچکی ہیں۔کابینہ نے17 اکتوبر 2013 میں وزرا، مشیر اور معاونین کے لیے گاڑیاں خریدنیکا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریدی پر پابندی لگائی ہے۔

سمری میں وزیر اعلی سے استدعا کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی کو ہٹایا جائے اور 2 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی جائے۔