سائنس دانوں کی شادی شدہ افراد پر تحقیق، کچھ عجیب انکشافات

1406

لاہور :سائنسدانوں نے تحقیق کرکے انکشاف کیا ہے کہ شریک حیات کی جانب سے عدم تعاون کا احساس جسمانی تناؤ کو بڑھاتا ہے، درحقیقت یہ احساس جسم میں اسٹریس ہارمون کورٹیسول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے  191 شادی شدہ جوڑوں سے تحقیق کے بعد مزید بتا یا کہ  کورٹیسول وہ ہارمون ہے جو دماغ کے ان حصوں کے ساتھ کام کرتا ہے جو موڈ، عزم ، رویے کو کنٹرول کرتے ہیں،  اس تحقیق میں تمام جوڑوں کو مخصوص قسم کا ماحول فراہم کیا گیا جہاں وہ اپنی مرضی کی زندگی سکون سے گزار سکیں، ان کی دیکھ بھال کرکے ان کے اثرات کو قریب سے دیکھاگیا۔

اس پوری تحقیق میں تمام جوڑوں کے ساتھ 10 منٹ کے 2 سیشن کیے، جس میں انہوں نے ذاتی مسائل پر بات کی جو شادی سے متعلق نہیں تھی، تحقیق میں تھوک کے ذریعے ان کے جسم میں کورٹیسول کی سطح کی پیمائش کی۔