کراچی میں آج رات سے ہلکی پھلکی بوندا باندی کی پیش گوئی

333
Heavy rain in Karachi

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج رات سے شہرقائد میں ہلکی پھلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے بارشیں شروع ہوجائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  کراچی میں معتدل اور کچھ مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے،شہر قائد میں 15 سے 40ملی میٹر تک بارش ہونےکا امکان ہے، جس کے بعد موسم تھوڑا سرد ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مزید 2دن تک بارشیں جاری رہ سکتی ہیں، بلوچستان کے نشیبی علاقوں میں زیادہ بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش کے بعد بلوچستان کا بھی موسم سرد ہوجائے گا۔