گیلپ سروے : 91 فیصد پاکستانیوں کی خودکشی  کی مخالفت

206

اسلام آباد:گیلپ سروے میں 91فیصد پاکستانیوں نے خودکشی  کی مخالفت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حالات کچھ بھی ہو، خودکشی نہیں کرنی چاہیے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق گیلپ سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7فیصد عوام خودکشی کی حامی ہے،ایک فیصد نے خود کشی کی کھل کر مذمت نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات حالات کے آگے انسان مجبور ہوجاتا ہے۔

گیلپ نے عوامی آرا پر مبنی  سروے جاری کرتے ہوئے کہا کہ  سروے 1ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر میں کیا گیا، جو 29فروری سے 15 مارچ تک مکمل کیا گیا۔

خیال رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، لیکن ایک بڑی تعداد حالات سے مقابلہ کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔