اینڈرائیڈ صارفین کیلیے سیٹلائٹ میسجز کے فیچر پر کام جاری

300

سان فرانسسکو: اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے سیٹلائٹ میسجز کے فیچر پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایپل نے 2 سال قبل اپنی آئی فون 14 کی سیریز میں کسی ہنگامی صورت حال کے موقع پر سیٹلائٹ پیغام بھیجنے کا فیچر جاری کیا تھا، جس کے ذریعے اب تک کئی ایمرجنسی صورت حال میں زندگی بچانے کے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔

صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے اس طرح کے کسی فیچر کے لیے اصرار کیا جا رہا تھا، جس پر اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے حامل موبائل فونز کے صارفین اب جلد ہی سیٹلائٹ میسجز کے لیے نئے فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا جا رہا ہےکہ اینڈرائیڈ صارفین ایپل کے مقابلے میں زیادہ بہتر سیٹلائٹ میسجز فیچر کا استعمال کریں گے۔ نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم 15 میں اس فیچر کی سپورٹ فراہم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سیٹلائٹ میسجز سروس کو اس صورت میں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے جب موبائل یا وائی فائل نیٹ ورک کے سگنلز دستیاب نہ ہوں۔