حکومت کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  

180

اسلام آباد: حکومت کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہےجس میں کھاد، چینی، سگریٹ، کپڑے کے تھیلے اور ایرانی تیل ضبط کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 17 سے 24 تاریخ کے دوران ملک بھر سے 18.14 میٹرک ٹن کھاد، 26.08 میٹرک ٹن چینی، 288 سگریٹ کے ذخیرے، 962 کپڑے کے تھیلے اور ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

متعلقہ اداروں نے کراچی سے سگریٹ کے 100، پشاور سے 65 اور کوئٹہ سے 123 اسٹاک قبضے میں لیے۔

پشاور سے 0.45 میٹرک ٹن چینی پکڑی گئی جبکہ کوئٹہ سے 25.63 میٹرک ٹن چینی پکڑی گئی۔

ملتان سے 0.008 ملی لیٹر، کراچی سے 0.604 ملی لیٹر، پشاور سے 0.015 ملی لیٹر اور کوئٹہ سے 0.069 ملی لیٹر ایرانی تیل پکڑا گیا۔

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 3036 میٹرک ٹن کھاد، 247 میٹرک ٹن آٹا، 33956 میٹرک ٹن چینی، 226432 سگریٹ کے ذخیرے، 244578 کپڑے کے تھیلے اور 4.094 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ ادارے ملک کو اس مشکل وقت سے نکالنے کے لیے انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔