پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

162

کراچی: پیٹرولیم کی قیمتوں کے آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا، جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انڈسٹری حکام کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

تیل کی صنعت کے تخمینے کے مطابق، پیٹرول کی قیمت 279.75 روپے فی لیٹر کی موجودہ قیمت سے اگلے پندرہ دن کے جائزے میں 289.69 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 285.86 روپے فی لیٹر کی موجودہ قیمت سے 1.30 روپے فی لیٹر کم ہو کر 284.26 روپے ہونے کا تخمینہ ہے۔

اس کے علاوہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 188.66 روپے فی لیٹر کی موجودہ قیمت سے 0.17 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی کے ساتھ 188.49 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی موجودہ قیمت 168.18 روپے فی لیٹر سے 0.45 روپے اضافے سے 168.63 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔