چیئرمین نارتھ ناظم آباد کا حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی کیمپ کا دورہ

169

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان نے حیدری مارکیٹ ایسوسیشن کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا جس میں تاجروں سے ملاقات کی ۔

چیئرمین اپنے آفس کے وفد کے ہمراہ  حیدری مارکیٹ کے مرکزی کیمپ کا  دورہ  کیا جس میں تاجروں سے ملاقات کی ، ملاقات مین تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

چیئرمین کا تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کےلیے اپنی ٹیم  کو فوری طور پر ہدایت جاری کردیں ، تا کہ ان مسائل سے فوری طور  پر نمٹا جا سکے ۔

تاجروں کے جانب سے چیئرمین کے اس بروقت اقدام پر بہت خوشی کا اظہار کیا  گیا اور مسائل کے حل کیلیے ٹیم کے ساتھ ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی ۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ ہم جلد حیدری مارکیٹ  کی رونقیں بحال کریں گے اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔