بنوں میں دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق

143

معاویہ کالا: بنوں کے تھانہ غوری والا کی حدود میں دیوار گرنے کے ایک المناک واقعے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے کا واقعہ معاویہ کالا میں پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک واقعے میں تین بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ سے دس سال کے بچوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں مکان کی چھت گرنے سے کم از کم چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

 واقعہ تحصیل برمل کے علاقے رگزئی میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں، ایک خاتون اور تین مردوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے خاندان کے 4 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

4 مارچ کو ضلع سوات کے علاقے مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔