پی ڈی ایم ٹو کے بعد ملک تنزلی کی جانب گامزن ہے، مسرت چیمہ

216

لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آج تک درست سمت نہیں مل سکی ۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں لیکن عوام کی حالت اس کے برعکس ہے اور ان کی بد حالی روز بروز بڑھ رہی ہے، بد ترین مہنگائی ،بجلی اور گیس کی قیمتوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے اور ان کے لیے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہو گیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاشی اشاریے مثبت تھے اور عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں ، پی ڈی ایم سیریز ون اور ٹو کے بعد ملک تنزلی کی جانب گامزن ہے اور یہ سلسلہ رکتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔