پنجاب حکومت میں نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری، آسان شرائط پر قرض  دینے کا فیصلہ

540
don't name a coalition

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”نوازشریف کسان کارڈ“ کی منظوری د یتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی، پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سینٹرز بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کے لیے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

مریم صفدر نے کہاکہ ماڈل ایگریکلچر سینٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے، 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضہ دیا جائے گا۔