زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کےخلاف اپیل پر جواب طلب

234

لاہور : ہائی کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے ہفتے کو جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے زلفی بخاری کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے، سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔