جے یو آئی کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان،  حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں

181
reservations

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کے اول روز سے ہی  نتائج کو تسلیم نہ کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے، ضمنی الیکشن کا بھی بائیکاٹ کرتے ہیں، ہم بہت جلد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کرکے عوام سے رابطے کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ  ہماری حکومت مخالف تحریک حکومت کے لیے درد سر ہوگی، ہم دوبارہ الیکشن کروانے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے،  الیکشن میں ہونے والی ناانصافی پر ہر جگہ سوال کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی آسمانوں پر پہنچ گئی ہے، آئی ایم ایف کی پالیسیاں ملک میں بدامنی کا باعث بنیں گی،  عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہے۔