حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری

188

اسلام آباد: حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، جس کے مطابق انہیں صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا ہی برآمد ہو سکے گا۔

حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں، رواں سال گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے اور رواں سال گندم کا پیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن بھی حاصل کر لیا جائے گا۔