ویتنام: مریض کے پیٹ سے 11 انچ سے زیادہ لمبی زندہ مچھلی برآمد

378

ہنوئی: ڈاکٹروں نے ایک مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد کرلی، جس کی لمبائی گیارہ انچ سے بھی زیادہ تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ویتنام میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ کی سرجری کی اور اس میں سے 11 انچ سے زیادہ لمبی (30 سینٹی میٹر) مچھلی کو زندہ باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

ویتنام کے صوبہ کوانگ نین میں 34 سالہ شخص نے اپنی پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث ڈاکٹر سے رجوع کیا اور اسپتال میں اس کے الٹرا ساؤنڈ کے علاوہ ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے جانے کے بعد انکشاف ہو ا کہ مریض کے پیٹ میں کچھ حرکت کرنے والی چیز موجود ہے جس سے اس کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

بعد ازاں ڈاکٹروں نے پیٹ کی سرجری کی اور مریض کی آنتوں میں سے 30 سینٹی میٹرلمبی (تقریباً 11 انچ سے زیادہ طویل) زندہ مچھلی نکالی۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پیٹ سے زندہ مچھلی نکلی دیکھ کر خود بھی حیران و پریشان رہ گئے۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ، تاہم مریض کو ہوش میں لانے کے بعد اس سے ایل نامی مچھلی کے زندل پیٹ میں جانے سے متعلق پوچھا گیا، تاہم وہ تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہا۔

آپریشن کرنے والے سرجنز کا کہنا ہے کہ زندہ ایل مچھلی نے مریض کی آنت کے جتنے حصے کو نقصان پہنچایا تھا، اسے سرجری کے ذریعے جسم سے الگ کردیا گیا ہے۔