ملک میں امن ہے نہ جمہوریت و معیشت کی سمت درست ہے، مولانا فضل الرحمن

139

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں امن ہے اور نہ ہی جمہوریت و معیشت کی سمت درست ہے۔

شانگلہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں چینی شہریوں اور ایک پاکستانی کی جانوں کا نقصان ہوا جو کہ قابل افسوس اور مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں امن و امان کی صورت حال بھی خراب ہے جب کہ جمہوریت اور معیشت کی سمت بھی درست جانب نہیں ہے۔ طویل عرصے سے صوبہ خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے شانگلہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کو فوری قرارواقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے چین کے ساتھ بھی چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی برادر ملک چین کے غم میں شریک ہے۔