کراچی سے دبئی جانیوالے مسافر سے بڑی تعداد میں سعودی ریال برآمد

226

کراچی: دبئی جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں سعودی ریال برآمد کرلیے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان کسٹمز کی جانب سے ایک کارروائی کی گئی، جس میں ڈیپارچر لاؤنج میں ایک مسافر سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق دبئی جانے والے مسافر کو شبہے کی بنیاد پر چیک کیا گیا اور جانچ پڑتا ل کے دوران اس کے پاس سے 50 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔ اسد احمد نامی مسافر پرواز ای اے 603 کے ذریعے دبئی جانے کے لیے تیار تھا اور اس نے 50 ہزار سعودی ریال بیگ میں چھپا رکھے تھے۔

حخام کے مطابق ملک سے باہر جانے والے مسافروں کے پاس قانونی طور پر 5 ہزار ڈالر یا اس کے برابر کی کوئی بھی کرنسی لے جانے کیاجازت ے، تاہم مسافر مقررہ حد سے بہت زیادہ مالیت کی سعودی کرنسی لے جا رہا تھا۔

کسٹمز حکام نے کرنسی ضبط کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔