عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے

282
 کوئی شک نہیں کہ بابر دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور عماد وسیم کے درمیان دوبارہ رابطوں کا آغاز ہوگیا اور قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے بعد دوبارہ عماد وسیم سے بات چیت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کے دوران شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آپکی ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں آپ پاکستان کی طرف سے کھیلیں۔

علاوہ ازیں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی عماد وسیم سے رابطہ کیا ہے اور پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دیا ہے جس پر عماد وسیم نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے مشورے کا وقت مانگ لیا۔

عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے چیف سلیکٹر اور کپتان کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا اور گارنٹی بھی مانگ لی ہے جس کے بعد پی سی بی ان کی شرائط پر سوچ بچار کررہا ہے۔