بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

300

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 ختم ہوئی ہے جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔