محکمہ جنگلی حیات کا چڑیا شماری کا آغاز

283
invited to participate

کراچی: محکمہ جنگلی حیات سندھ نے کراچی میں پہلی بار چڑیا شماری کا آغاز  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلان 20 مارچ کو کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ہر سال 20 مارچ کو چڑیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جنگلی حیات سندھ نے اسی کی مناسبت سے چڑیا شماری کا آغاز کیا ہے، اس سلسلے میں  شہر بھر سے جنگلی حیات کا شوق رکھنے والے افراد سے رابطہ کیا گیا ہے ، جنہوں نے اس مہم میں خوشی خوشی شامل ہوکر مختلف مقامات سے چڑیا کی ویڈیوز اور تصاویر بناکر متعلقہ ادارے کو بھیجی جارہی ہیں، جس میں جگہ کا بھی بتایا گیا ہے کہ کس مقام کی ویڈیو یا تصویر ہے۔

خیال رہے کہ  چڑیا ماحولیاتی توازن کو  برقرار رکھنے میں اہم کردار  ادا کرتی ہے،  یہ ماحول اور کسان دوست پرندہ ہے، گزشتہ کئی ماہ سے شہر قائد میں چڑیوں کا چَہْچَہانا ختم ہوگیا ہے، بہت کم ہوتا کہ کہیں کہیں چڑیا صبح میں نظر آتیں ہیں، پہلے ہر پارک اور ہریالی کی جانب چڑیوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملتی تھی۔