سندھ : رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری

292
vacation in education

رمضان میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ شیڈول پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں صبح کی شفٹ صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوگی۔ جبکہ بروز جمعہ تعلیمی اداروں میں اوقات کار ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

ڈبل شفٹ کے حامل تعلیمی اداروں میں پیر تا جمعہ پہلی شفٹ صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 ہوگی، دوسری شفٹ کے اوقات کار پیر سے جمعرات 1 سے 5 بجے ہوں گے اور بروز جمعہ دوسری شفٹ ڈیڑھ سے 5 بجے تک ہوگی۔

وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ شیڈول پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوگی۔