عطاء اللہ تارڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

183

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وفاقی وزیرعطاء تارڑ نے وزارت اطلاعات ونشریات میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وزارت اطلاعات آمد پر وفاقی سیکرٹری سمیت دیگر افسران نے ان کا کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔