یونائیٹڈ کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

254

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل سیزن 9 کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال پہلی فتح کی متلاشی ہے، قلندرز نے 7 میچز کھیلے اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔