سونے کی قیمت میں اضافہ

195
country

کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولے 1500 روپے اضافے کے بعد فی تولے سونے 2 لاکھ  25 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 244 روپے ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 2128 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔