سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں 7 دہشتگرد گرفتار

272

اسلام آباد: سی ٹی ڈی نے اپنے مختلف آپریشنز کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں  164 آئی بی اوز آپریشن  کیے گئے، جن میں 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیاں لاہور  ،منڈی بہا الدین، گوجرانوالہ ، لیہ، ساہیوال، میانوالی  اور بہاولپور  میں کی گئیں۔    بہاولپور  سے   ٹی ٹی پی کے اہم  کمانڈر معاویہ  کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ 01،ڈیٹونیٹر 6،حفاظتی فیوز 6،اسلحہ، گولیاں   اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کی شناخت رحیم شاہ ،محمد عثمان   ، مرتضی حسن ،  عمر سعید ،رحمت ،کاشف اور حسنین معاویہ  کے نام سے ہو ئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی  اور نظام حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے ۔ رواں ہفتے935 کومبنگ آپریشنز کے دوران 48 مشتبہ افراد گرفتار کیے  گئے ہیں، اس دوران 36056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔