فرانس نے 28 اسرائیلی آباد کاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

238
casualties

پیرس:فرانس نے 28 اسرائیلی آبادکاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل مظالم  ڈھانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے 28 اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی عائد کردی۔

فرانسیسی وزارت برائے یورپ و خارجہ امور کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں پر عائد پابندی مقبوضہ مغربی کنارے میں  فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو پیش نظر رکھتے ہوئے عائد کی گئی ہیں۔ فرانس اس طرح کا ظلم اور ناانصافی کو ناقابل قبول سمجھتا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی، فرانس اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشرکہ بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری مظالم  کی مذمت کرتے ہوئے اسے روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی جانی چاہییں۔ فرانس کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وہ یورپی سطح پر بھی پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔

وزارت خارجہ امور نے بتایا کہ فرانس آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کا واحد حل ہے۔