شیر، تیر اور بلا ناکام ہو گئے، تینوں نے مل کر پنجاب کو تختہ مشق بنایا، لیاقت بلوچ

54

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ شیر، تیر اور بلا ناکام ہو گئے، انھوں نے مل کر پورے نظام کو تباہی سے دوچار کیا، پنجاب کو تختہ مشق بنایا گیا، عوام کا حق غلبہ پائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ  نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور سمیت پورے ملک میں شاندار انتخابی مہم چلا رہی ہے، ہم قومی اسمبلی کی 243اور صوبائی اسمبلیوں کی 531سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، لاہور کے تمام حلقوں سے جماعت اسلامی کے امیدوار ترازو کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی 5فروری کو لاہور میں فلسطین و کشمیر ملین مارچ کرے گی، کامیاب ہو کر اہل فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑیں گے، شیر اور اس کے شکاریوں نے مل کر 18ماہ حکومت کی اور ملک تباہ کر دیا۔ پنجاب میں بزداری نظام متعارف کرایا گیا، یہ زرداری اور بزداری حکومتوں کا کیا دھرا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، امن تباہ اور ادارے کمزور ہو چکے ہیں۔