کے الیکٹرک لائسنس کی مدت ختم ہونے میں چند روز باقی

390
expensive

کراچی:شہر قائد کو بجلی کی فراہمی پر مامور کمپنی کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کیالیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت ختم ہونے میں 15 روز باقی ہیں، تاہم بجلی کمپنی کے لائسنس کی تجدید کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوئی تھی، نیپرا نے کمپنی کے لائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔

خیال رہے کہ  نیپرا نے کیالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی،  ریگولیٹر نے 28 نومبرکو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔