اہل کراچی کے مسائل کے حل کا نشان صرف ترازو ہے، حافظ نعیم

464
recognize Israel

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے چوروں اور ڈاکوؤں کے کرپٹ ٹولے اور کراچی کو تباہ وبرباد کرنے والوں سے نجات حاصل کریں، 8فروری کو عام انتخابات میں ان سب کو مسترد کردیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل اورترقی و خوشحالی کا نشان صرف اور صرف ترازو ہے ، کارکنان یکسوئی مؤثر طریقے سے انتخابی مہم چلائیں اور ہر ووٹر سے رابطہ کریں،جماعت اسلامی عوام کی جماعت ہے ، جس میں ہر فرد شامل ہوسکتا ہے ،ملک کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کے پاس سنہری موقع ہے، فیصلہ کرلیں کہ اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے کراچی سمیت ملک کوخوشحال بنانا ہے یا پھر سے انہی لوگوں کو اقتدار میں لانا ہے جنہوں نے 35سال کراچی کو تباہ و برباد کیا،ہم عوام کے ٹیکس کے پیسے عوام پر خرچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   چوروں اور ڈاکوؤں کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، جے آئی یوتھ کراچی کے نوجوانوں کی ترجمان ہے ، نوجوان کراچی یوتھ ممبر شپ میں بھرپور حصہ لیں، ملک کا مستقل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے ، ملک میں موجود وڈیروں اور جاگیرداروں کا خاتمہ ضرور ہوگا اور ملک ترقی کرے گا۔