خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کے واقعات 100 فیصد بڑھ گئے

194

پشاور: کے پی کے میں خواتین پر تشدد کے واقعات  100 فی صد بڑھ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں غیر معمولی یعنی 100 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال پختونخوا میں بولو ہیلپ لائن پر 2587 خواتین کی کالز موصول ہوئیں، تاہم رواں سال خواتین پر تشدد سے متعلق ابھی تک مجموعی طور پر 5465 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کے پی کے میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے پشاور سرفہرست ہے، جہاں 581 کیسز سامنے آئے۔ ایبٹ آباددوسرے نمبر پر رہا، جہاں  76 کالز موصول ہوئیں۔ صوابی 75،سوات ،4,چارسدہ60،بنوں17، ملاکنڈ ،مانسہرہ اور دیر میں 14 ،14کیسز ہوئے ۔

دستاویزات سے پتا چلا ہےکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مختلف کیسز میں 339 خواتین کو قانونی امداد فراہم کی گئی ہے۔ خواتین پر تشدد کے 411 کیسز میں سروسز ریفرل اور  879 خواتین کی نفسیاتی کونسل کی گئی۔