ایم کیو ایم کی پرانی روش برقرار: گھروں پر زبردستی  پارٹی کاجھنڈا لگانے کی کوشش

495
not recognized

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کی پرانی روش برقرار کل اورنگی ٹاؤن جرمن اسکول میں ہونے والے جلسے کی تیاری کے لیے جرمن اسکول کےاطراف گلشن احباب کے رہائشیوں کے گھروں پر زبردستی ایم کیو ایم کاجھنڈا لگانے کے کوشش کرتے رہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  علاقہ مکینوں کا جھنڈا لگانے سے منع کرنے پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا دھمکی آمیز رویہ میں رہائشیوں کو اورنگی ٹاؤن میں رہنا مشکل بنانے کی دھمکی دیتے رہے زبردستی  جھنڈا لگانے کی کوشش کرنے کے باوجود اہل علاقہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو جھنڈا لگانے سے منع کردیا ہے۔

 گلشن احباب کے رہائشیوں نے سندھ حکومت سے ایم کیو ایم کے اس دھمکی آمیز رویہ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کی ایم کے کارکنوں کی جانب سے رہائشوں کو کہا گیا کہ اگر اپ جرمن اسکول کے اطراف میں رہتے ہیں اور جھنڈا نہیں لگائیں گے تو اپ کے لیے مسائل ہوں گے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ  متحدہ کے بدمعاشوں نے دھمکی دی ہے کہ  پارٹی جھنڈا نہ لگانے کی صور میں

اورنگی ٹاؤن میں رہنا مشکل ہو جائے گا، جرمن اسکول کے اطراف میں رہنے والے چند لوگوں نے جھنڈا لگوا لیا ہے اور بعض لوگوں نے منع کیا تو ایم کیو ایم کے کارکنان مشتعل ہو گئے اور شدید دھمکیاں امیز رویہ اختیار کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو دھمکی دی کہ اورنگی ٹاؤن میں رہنا مشکل کر دیں گے اگر تم نے اپنے گھر چھت پر ایم کیو ایم کا جھنڈا لگانے نہیں دیا۔

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہم اس علاقے  گلشن احباب میں کئی برس سے رہائش پذیر ہیں اور ہم نے کبھی اپنے گھر پر کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا اپنے گھر  کی چھت پر کبھی نہیں لگایا ہے لیکن کل ہونے والے جلسے سے قبل ایم کیو ایم کے کارکن زبردستی ہمارے گھروں پر جھنڈا لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور کہا کہ ہم جھنڈا ضرور لگائیں گے۔