حامد رضا کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مشورہ

111

اسلام آباد:سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں جگہ دینے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔ سربر اہ سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص میں ہوں گا۔