190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

135
the law of the jungle

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے۔

وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ اس کیس کی 10 تاریخیں ہو چکی ہیں۔

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میں اس کیس کے لیے لاہور سے آیا ہوں، ایک طرف ضمانت کیس میں دس بارہ سماعتیں ہو چکی ہیں، دوسری جانب انہوں نے ٹرائل میں ایکسیلیٹر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آخری وارننگ دے رہے ہیں آئندہ نہ آئے تو فیصلہ کر دیں گے۔