کھلونا پریشر ہارن بجانے اور خرید و فروخت پر پابندی عائد

542
banned

اسلام آ باد:  کراچی کے بعد اسلام آباد اور کوہاٹ میں بھی سڑکوں پر باجے بجانے اور خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 14 اگست پر سڑکوں پر باجے بجانے پر پابندی ہو گی،دفعہ 144 نافذکر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سڑکوں پرہارن کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں بھی کھلونا پریشر ہارن کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق کھلونا پریشر ہارن کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر اس کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔