پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف

365

فیصل آباد: پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ملت ایکسپریس کراچی سے فیصل آباد آنے والی ٹرین میں 50مسافر جعلی ٹکٹوں پر سفر کرتے پکڑے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ اور جرمانہ وصول جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکیآن لائن جعلی ٹکٹیں جاری کرنے والے گروہ کے چارملزمان کوگرفتار کرلیامزید ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارجارہے ہیں۔

 محکمہ ریلوے نے مزیدتحقیقات شروع کردی ہیں، پاکستان ریلوے کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جارہاہے جس میں مبینہ طور پر محکمہ کے کرپٹ ملازمین بھی شامل ہیں ریلوے کے ٹکٹوں کی مد میں ہرسال کروڑوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی جارہی ہے۔