سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پر شدید تنقید

325

جینوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک حالیہ مقالے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریبوں کے بجائے امیر ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا  کووڈ -19 وبائی مرض کے بارے میں ردعمل جسے انہوں نے اداروں کے لیے ”اسٹریس ٹیسٹ” قرار دیا، ایک ”واضح ناکامی” ہے جس نے درجنوں ممالک کو شدید مقروض کر دیا۔

گوتریس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بورڈز اس کو درست کریں جسے انہوں نے تاریخی غلطیوں اور ”موجودہ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں تعصب اور ناانصافی” قرار دیا ہے۔