حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت  کارکنان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

362
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت  کارکنان کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

کراچی: حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشر و اشاعت کے تحت ضلع ایئرپورٹ اور شرقی کے کارکنان کے لیے اسلامک ارقم سینٹر میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ۔

جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے مختلف استعمال کے حوالے سے سیشن رکھے گئے تھے۔ مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیاسیل ثمینہ قمر نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی پالیسیوں پر یکسوئی اور اعتماد سے آگے بڑھیں ،رب العزت نے ہمیں قرآن اور دین اسلام دے کر دنیا اور آخرت میں کامیابی کی اصل راہ واضح کردی ہے۔رب سے مسلسل رابطہ کرتے ہوئے ہوئے اس میدان میں میں لوگوں کی رہنمائی کرنا دراصل نبوی اسوہ ہے۔

سوشل میڈیا کنفیوژن کا محافظ ہے ایک دو دھاری تلوار ہے۔ اس پر آپ کا ایمان اور استقامت اجتماعیت سے جڑ کر ہی ممکن ہے۔ کونٹینٹ اور بلاگ رائٹنگ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی نگران نشرواشاعت فریحہ اشرف نے کہا کہ الفاظ کی ترتیب و اختصار ہی موثر تحریر بنتے اور لوگوں کو متوجہ کرتے ہیں۔ اپنے آ پ کو مسلسل مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں۔

نگران نشر واشاعت کراچی ثمرین احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وسیع دنیا میں ہم جماعت اسلامی کے نمائندے ہیں۔ نظم اور اجتماعیت کے تحت کیا گیا کام ہی تحریک کے لیے مفید ہوتا ہے۔شہوار صدیقی اور اسری غوری نے انسٹاگرام، ٹوئٹر اور دیگر ایپس کا موثر استعمال سکھایا وڈیو گرافی اور ایونٹ کوریج پر ماہرانہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر حارث عالم نے کہا کہ موبائل کیمرا اور مائیک کے ساتھ ہم بہترین کوریج کرسکتے ہیں۔

اگلے چار سال کی اپنی ترقیاتی کارکردگی کیلئے یہ ہمارا ہتھیار ہوگا۔ یہ ورکشاپس عملی میدان میں ہماری مہارت میں اضافہ کرتی ہیں۔نائب ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے اختتامی خطاب میں کہا کہ  پورے کراچی میں یہ پروگرامز کروائے جارہے ہیں تاکہ اس دور کے چیلینجز کو سمجھتے ہوئے آ گے بڑھا جائے۔