طوفانی ہواﺅں اور بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن متاثر

302

کراچی:طوفانی ہواﺅں اور بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن متاثر ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں صبح سے اب تک مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ پی آئی اے کی رحیم یار خان کی پرواز پی کے 582 منسوخ جبکہ پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کی اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پشاور اور ابوظبی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

 غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو منسوخ کر کے کل شیڈول کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی رات 8 بجے کی اسلام آباد اور ملتان کی پروازیں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی رات 10بجے کی پرواز ساڑھے11بجے شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق مسقط کی پرواز کو بھی منسوخ کرکے کل شام 7 بجے شیڈول کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی سکھر کی پرواز پی کے 390 منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ پی آئی اے کی لاہور کی پرواز پی کے 302 اور نجی ایئر لائن کی کراچی سے مدینہ کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔