مخالف ذلیل و خوار ہورہے ہیں،  وزیر دفاع

242
negotiations

سیالکوٹ : وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مخالف ذلیل و خوار ہورہے ہیں، ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہر بار مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں اور مخالفین کو عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے، لوٹ مار کی سیاست نے پاکستان کا بلند وقار متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مخالفت کے باوجود وزیراعظم پاکستان رہنے والے نواز شریف آج بھی قوم کے دل و دماغ میں زندہ ہیں۔