بجٹ 2023-24میں سائبر سکیورٹی فارڈیجیٹل پاکستان منصوبے کیلئے 55کروڑ روپے تجویز

362

اسلام آباد : وزیر خزانہ کی جانب سے بجٹ 2023-24میں سائبر سکیورٹی فارڈیجیٹل پاکستان منصوبے کیلئے 55کروڑ روپے تجویز کئے گئے ، سائبر بنفیشنٹ پارلیمنٹ منصوبے کیلئے 50کروڑ کا بجٹ تجویز کیا گیا ، وفاقی وزارتوں اور محکموں کے اسمارٹ آفس منصوبے کیلئے 23کرور روپے تجویز کئے گئے۔

ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 54کروڑ رکنے کی تجویز کیگئی ، آرٹیفشل انٹیلی جنس کلئے سائنو پارک سینٹر کے قیام کیلئے 15کروڑ روپے کابجٹ تجویز کیا گیا ۔

آئی سی ٹی انٹرن شپ پروگرام کیلئے 16روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ، نیشل فری لانس ٹریننگ کیلئے 9کروڑ ، پاکسان میں 4نالج پارکس کے قیام کیلئے 5کرور ، ٹیکنالوجی ایکسپورٹ مارکیٹنگ پروگرام کیلئے 15کروڑ۔

ڈیجٹیل اکناموی منصوبے کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ، نیشنل اکنامک کونسل میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کئے گئے ، آئندہ بجٹ جی ڈی پی کا 7.7فیصد مالیاتی خسارے کیساتھ تیار کیا گیا ، بجٹ میں 6000ارب روپے سےزائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا۔

قرض سود کی ادائیگیوں پر 7300ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، آئندہ بجٹ میں دفاع کیلئے 1800ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز دی گئی ، بینیظر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 430ارب روپے مختص کئے جائیںگے ، ایف بی آر کیلئے 9200ارب ٹارگٹ مختص کیا گیا ، نان ٹیکس آمدن میں 2800ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا ، وفاق اور صوبوں کو ملاکر 7.1فیصد مالی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ۔