پنشن قوانین کیخلاف مزدوریونینز کا مارچ

485

پیرس:فرانس میں پنشن قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے،مزدور یونینز نے کانز شہر میں مارچ کیا۔

صدر ایمانویل میکرون  کے خلاف نعرے لگائے۔مارچ میں شریک درجنوں مظاہرین نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ایج چونسٹھ سال کرنا زیادتی ہے،بہت سے لوگ کام کے دوران ہی مرجائیں گے۔ 

پولیس نے کانزسٹی سینٹرجانے والی سڑکوں کوبند کر دیا،کانزفلم فیسٹیول کی وجہ سے مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔یونینوں نے چھ جون کو ملک گیر مظاہروں کی کال دیدی۔