ملک بھر میں دوائیں 20 فیصد مہنگی کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری

598
notification

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی نے دی تھی، ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کے تعین کا 3 مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔